سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی کے ساحل پر اچانک آنے والی ہرے رنگ کی بالز نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ سڈنی میں سیکڑوں کی تعداد میں عجیب وغریب ہرے رنگ کی بالز اچانک ساحل پر آگئیں،جن کی جسامت ٹینس بال جتنی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ الجی کی کوئی قسم ہے،جو اس طرح ساحل پر آئی ہے، ساحل پر آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی، لیکن ساحل پر موجود بچے اس عجیب شے سے ڈرنے کی بجائے اس سے کھیل رہے ہیں۔