سڈنی اوپرا ہاؤس میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق مذاکرہ منسوخ

Usman Badar

Usman Badar

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی کے فیسٹول آف ڈینجرس آئیڈیا زمیں’’ غیرت کے نام پر قتل جائز ہے یا نہیں ‘‘ کے موضوع پر ہونے والا مذاکرہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فیسٹول میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق گفتگو کیلئے حزب التحریر کے ترجمان عثمان بدر کو مدعو کیا گیا تھا۔

شیڈول کے مطابق یہ مذاکرہ سڈنی کے اوپرا ہاؤس میں اگست میں ہونا تھا، تاہم فیسٹول کی انتظامیہ کے مطابق اس موضوع پر شدید عوامی ردعمل کی وجہ سے یہ مذاکرہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور کچھ لوگ یہ غلط تاثر دے رہے ہیں کہ عثمان بدر کیا بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،جبکہ عثمان بدر اور اوپرا ہاؤس خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔