سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے ایک گھر میں چھاپا مار کر ٹیڈی بیئر میں چھپائے گئے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس نے اس کارروائی کی پوری ویڈیو بھی بنائی ،جس میں پولیس نے ایک چھاپے کے دوران ٹیڈی بیئر کے اندر چھپائے گئے۔
ہتھیار، گولہ بارود،نقدی، اور کچھ نقشے برآمد کئے،پولیس کے مطابق ہتھیار میں دو پستول اور ایک میگزین شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ہتھیار غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے لائے گئے۔ پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر کے غیر قانون ہتھیار رکھنے کا مقدمہ عائد کر دیا ہے۔