سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 رنز 8 وکٹ پر ڈکلیئر کر دی ، پاکستان نے بھی پہلی اننگز میں دو وکٹیں گنوا دیں ، سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی اوپنر میٹ رینشا نے 184 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، عثمان خواجہ 13 ، سٹیون سمتھ 24 ، ہینڈز کومب 110 ، کارٹ رائٹ 37 ، میتھیو ویڈ 29 اور مچل سٹارک 16 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے عمران خان 2 ، وہاب ریاض 3 ، یاسر شاہ 1 اور اظہر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، پاکستان کا پہلی اننگز میں آغاز اچھا نہ تھا ، 6 کے مجموعی سکور پر اوپنر شرجیل خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم بھی مایوس کن آغاز کے ساتھ صفر پر ہی آئوٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔