سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز، آسٹریلیا کے بھارت کیخلاف 2 وکٹوں پر 348 رنز

Sydney Test

Sydney Test

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر 348 رنز بنا لیے، سڈنی گراؤنڈ پر اپنی جان گنوانے والے آنجہانی فلپ ہیوز کی یادگاری تختی لگائی گئی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ سے پہلے آسٹریلوی کرکٹر آنجہانی فلپ ہیوز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری تختی سڈنی گراؤنڈ میں لگائی گئی ، فلپ ہیوز اسی گراؤنڈ پر باؤنسر لگنے سے دنیا فانی سے رخصت ہوئے تھے۔

اس کے بعد پہلی بار شروع ہونیوالے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس روجرز اور ڈیوڈ وارنر نے 200 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔

ڈیوڈ وارنر نے کیرئیر کی 12 ویں سنچری مکمل کی ۔ وہ 101 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ روجروز نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 95 رنز پر آؤٹ ہوئے ، کپتان سٹیون سمتھ 82 جبکہ شین واٹسن 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔