سیدپرویزعلی شاہ کو سندھ کا صدر اور افضال غازی کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا گیا
Posted on June 3, 2013 By Abeer Webmaster کراچی
کراچی سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں اصلاحی تبدیلیوں اور ازسر نو تنظیم سازی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے ڈاکٹر امجد کو مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کئے جانے کے بعد پرویز مشرف کی مشاورت وہدایت پر سندھ کی باگ ڈور سینئر و تجربہ کار اور شریف النفس سیاستدان پرویز علی شاہ کے سپرد کرتے ہوئے انہیں سندھ کا صدر اور نوجوان و جوشیلے سیاستدان مسلم بھٹو کو سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
جبکہ سینئر رہنما شاہد قریشی کو سندھ کے ایڈمین اینڈ فائنانس سیکریٹری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں دوسری جانب کراچی ڈویژن کو اعلی تنظیمی خدمات انجام دینے والے اے پی ایم ایل رہنما اور پرویز مشرف کے بااعتماد ساتھی سید افضال غازی کے حوالے کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کا صدر اور سعید النبی خان کو کراچی ڈویژن کا جنرل سیکریٹری مقرر کیاگیا ہے۔