لاہور : سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے یوم ولادت کے حوالے سے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی کی زیر صدارت خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ سیدہ کائنات ،شہزادی مصطفی ۖ ،طیبہ ،طاہرہ ،عابدہ ،زاہدہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، بہترین اخلاق،سلیقہ شعاری ،فرمانبرداری اور شرم و حیا میں آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے،حضور پر نور نبی کریم ر ۖ کے فرمان کیمطابق اہل بیت اطہار سے محبت ہی حضور نبی کریم ۖ کی محبت ہے،ہم سب کو چاہیے کہ ان کی محبت و یاد کو ہمیشہ اپنے دلوں میں رکھیں ،اور اظہار تشکر کے طور پر ان کے نام کی خصوصی محافل کا انعقاد کرتے رہا کریں ۔
تاکہ آنیوالی نسلیںانکی عظمت و شان سے آشنا رہیں اور ان عظیم ہستیوں کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنا کر اللہ و رسول ۖ کی خوشنودی حاصل کر سکیں، آپ کی تعلیمات قیامت تک خواتین کی رہنمائی فرماتی رہیں گی لہذا موجودہ حالات میں تمام تر دنیاوی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری خواتین، بچیوں اور بیٹیوں کو آپ کی ذات کو رول ماڈل بناکر اپنی ظاہر ی و باطنی تربیت کرنا ہو گی، تقریب سے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن خواتین ونگ کی محترمہ ناظرہ مسعودصدیقی ، محترمہ مہوش مسعودصدیقی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا ، جبکہ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔