لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید سرفراز نقوی نے وفد کے ہمراہ ساہیوال میں دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے طالبعلم علی رضاء کی میو اسپتال لاہور میں عیادت کی وفد میں ان کے ہمراہ ڈویژنل صدر لاہور علی زیدی اور رکن مرکزی نظارت برادر ناصر شیرازی شامل تھے۔
انہوں نے شہید خالد محمود بٹ کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور سازش کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زخمی علی رضا بٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
یاد رہے کہ ۔علی رضا بٹ اور ان کے والد کو ساہیوال میں نامعلوم افراد نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔