لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47ویں مرکزی صدر سید سرفراز نقوی منتخب ہوگئے ہیں۔ مرکزی صدر کا اعلان رکن مرکزی نظارت حیدر موسوی نے کیا، جبکہ علامہ ہاشم موسوی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کو نظام ولایت کی طرف پلٹنے کی ضروت ہے۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای جو اس نظام ولایت کے امین بھی ہیں اور علمبردار بھی، وہ اسلام ناب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
عالم کفر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج مسلمانان عالم کی مشکلات کا حل اور ان کی کامیابی کا راز اسی نظام ولایت کو سمجھنے اور اسکی پیروری کرنے میں ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونش ولایت نور ہدایت کنونشن کا اختتام اتوار کے روزہوا،جبکہ تنظیم کے ہزاروں کارکنان نے اس موقع پر تنظیمی امور کی سربراہی کے لئے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کے سالانہ 44ویں کنونشن کا آغاز جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد ہوا،اس موقع پر امامیہ اسکائوٹس پاکستان نے اسکائوٹس سلامی سے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اوریگر اعلی عہدیداروں نے شہد ڈاکٹر محمد علی نقوی سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو اسکائوٹ سلامی پیش کی۔بعد ازاں کنونشن میں تربیتی و تدریسی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا تاہم ہفتہ کے روزکے جوان امید ملت ، نوید سحر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا نے شرکت کی۔
جبکہ علمائے کرام میں مولانا حسنین گردیزی علامہ احمد اقبال رضوی علامہ امین شہیدی ، علامہ قاضی نیاز نقوی ،رکن مرکزی نظارت علامہ غلام عباس ر ئیسی ،زاہد عبا س کانجو ،علامہ ہاشم موسوی مولانا شبیر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس اور نا صر شیرازی صاحب و دیگر نے خطاب کیا۔کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے کو سال 2016-2017کے لئے کو مرکزی صدر منتخب کر لیا،واضح رہے کہ تنظیم کا کنونشن جمعہ کے روز شروع ہو کر اتوار کی دوپہر کو اختتام ہو گیا۔
نو منتخب مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہاوطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کے لئے مصروف عمل ہے۔