سید علی ناصر رضوی کا لالہ موسیٰ سرکل کے تھانوں کی امن کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب

گجرات (جمیل احمدطاہر) ڈی پی او گجرات سیدعلی ناصررضوی نے لالہ موسیٰ سرکل کے تھانوں کی امن کمیٹیوں کے ممبران،مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران،انجمن تاجران کے عہدیداران اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کا خادم ہوں اور خودکوعوام کا جوابدہ سمجھتاہوں اسلئے دیرسے یہاں پہنچنے پرآپکووضاحت پیش کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا ،انہوں نے کہاکہ آج ہم سب یہاں امن کے پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ہم یہاں پر کسی کو امن تباہ نہیں کرنے دیں گے اور دہشت گرد،شرپسندکو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ اگرشرفاء کی عزت پامال کی گئی یاہمارے مال وجان کو نقصان پہنچایاگیاتو کٹ سکتے ہیں مرسکتے ہیں مگر جھکیں گے نہیں انہوں نے ہم نے محرم کا سکورٹی پلان رمضان سے قبل تیار کرناشروع کردیاتھا الحمدللہ ہم نے سوفیصد سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گجرات شہیدوں ،غازیوں کی دھرتی ہے پورے پنجاب میں گجرات واحدضلع ہے جس کے شہداء کی تعداد65ہے انہوں نے کہاکہ ہم امن کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ضلع گجرات کی 30لاکھ عوام ہمارے ساتھ ہے محرم میں دہشت گردوں کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہاکہ محرم کے دوران گجرات پولیس کا 4401ملازم یعنی ڈی پی اوسے لے کر خاکروب تک امن کے قیام کیلئے کام کرے گا،انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتی دہشت گردوں کیخلاف جتنی کاروائی ہوئی ہے اس میں 75فیصد کاروائیاں عوام کی اطلاعات پرہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس اور آپکی کامیابی اور ناکامی سانجھی ہے۔

اگر کامیابی اور ناکامی سانجھی ہے توپھر میں اورآپ الگ الگ کیسے ہوسکتے ہیں ،اس موقعہ پر ممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہاکہ امن کیلئے ہمیں کانٹوں کو چننا اور پھولوں کو بکھیرناہے محرم کے دوران ہمیں بھائی چارے اور برداشت کوفروغ دیناہوگا انہوں نے کہاکہ میں علماء اکرام،عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ محرم کے ایام میں اہل تشیع بھائیوں کو انکے مسلک کے مطابق منانے کے دوران ان سے تعاون کریں اور ہرممکن تحفظ فراہم کریں انہوں نے پاکستان کے دشمن ہمیں امن وسکون سے رہتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے سازشوں میں مصروف ہیں کبھی ان سازشوں کے تانے بانے ہمسایہ ملک بھارت کے افغانستان میں موجود سفارتخانے سے ملتے ہیں توکبھی کچھ اور یہ ملک ہم سب کا ہے ہم نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ لالہ موسیٰ میں امن مثالی ہے یہاں محرم کے ایام میں اہل تشیع اور اہلسنت کا مثالی اتحاددیکھنے کوملتاہے انہوں نے کہاکہ تمام لوگ ڈی پی او گجرات سے امن کے قیام میں بھرپورتعاون کریں ۔میٹنگ سے سپرست اعلیٰ شیعہ علماء کونسل تحصیل کھاریاں علامہ سیدمحمدحسنین کاظمی ،سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن)سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ ،چوہدری زبیرانورایڈووکیٹ،مہرطارق سعید ایگزیکٹوممبر گجرات چیمبرآف کامرس نے بھی خطاب کیا۔