قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز 4 رمضان بازاروں الہ آباد، کنگن پور ،چونیاں اور پتوکی کا دورہ کیا،رمضان بازاروںکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، اچھی ڈیوٹی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروںکو شاباش جبکہ ناقص ڈیوٹی کرنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی اور کوتاہیوں کو دور بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور نے رمضان بازاروں کے دوروں کے دوران ایک ایک سٹال پر جا کر نرخ نامہ کے ریٹ اور کوالٹی کو چیک کیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت کی طرف سے پانچ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جن میںاشیائے خوردنوش کی کوالٹی ،مقدار،قیمت ،عوام کیلئے سہولیات اور سکیورٹی شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قصور پولیس کا منشور خدمت خلق بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے دوران پولیس اہلکار عبادت سمجھ کر اورالرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں اور عوام کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو اس کے بندوں کوراضی کریں اور ان کیلئے بہترین سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں، دستر خوانوں، مساجد و امام بارگاہوں ، رہائشی آبادیوں اور حساس مقامات کے اردگرد سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
ڈی پی او قصور کیساتھ ڈی ایس پی چونیاںقدوس بیگ،ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری ،ایس ایچ او الہٰ آباد،کنگن پور ،سٹی چونیاں ،سٹی پتوکی بھی موجود تھے۔
Syed Nasir Ali Visit
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ) 0300,7575126/0334/0313