سید امجد علی شاہ کا مرتضیٰ بلوچ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بننے پر مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے PS-127 ضلع ملیر و کورنگی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی مرتضیٰ بلوچ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی معائو ن برائے کچی آبادی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ بلوچ سندھ کے کچی آبادیوں کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو کا بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔

سید امجد علی شاہ نے کہاکہ مرتضیٰ بلوچ نے اپنی نظامت میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اُمید ہے کہ وہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو شعار بنا کر چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو درست ثابت کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری