کراچی (اسٹاف رپورٹر) دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ کراچی کے بانی و مہتمم اور تحریک اہلسنت پاکستان کے چیف کنوینر سید ارشد علی قادری نے شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر معروف محقق و دانشور ڈاکٹر نور احمد شاہتازکو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نور احمد شاہتاز دقیق مسائل اور فقہ اسلامی پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت ہیں۔
اور ان کی موجودگی سے اسلامی نظیریاتی کونسل درست سمت میں متنازعہ امور اور جدید مسائل کے حل کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سفارشات مرتب کرسکے گی اور قوم کی رہنمائی کرسکے گی۔