سید اطہرعباس ایک سچے اور کھرے کالم نویس تھے۔ عقیل خان کالمسٹ

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور : کالمسٹ کونسل آف سید اطہر عباس کالم نویس کے انتقال پر دلی دکھ کا افسوس کا اظہار کیا ہے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے پیغام میں کہا سید اطہر عباس ایک سچے اور کھرے انسان تھے۔ان کی وفات پر تمام کالم نویسوں کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔کالمسٹ کی دنیا میں ان کا خلا پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ہمیشہ سچ کی آواز بلند کی۔

انہوں نے سید اطہر عباس کے گھر والوں سے دلی تعزیت اور دعا کی کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی قبر کو روشن کرے۔ سی سی پی کے صدر ایم اے تبسم، نائب صدر امتیاز علی شاکر، سی سی پی پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری، جنرل سیکرٹری مرزا عارف رشید، کالمسٹ شہزاد رحمت، آصف یسین لگھو، بشیر میر، خان فہد خان اور ملک ساجد اعوان نے بھی ان کے وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ان کے گھر والوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔