سبی (محمد طاہر عباس) روحانی شخصیت سید حامد شاہ بخاری المعروف سائیں ڈاڈو شاہ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو گیا، نعت خوانی و قرآن خوانی سمیت حمد و ثناء و درود پاک کی بارش کا سلسلہ جاری، مریدین و عقیدت مندوں کی آمد جاری، تفصیلات کے مطابق روحانی وبزرگ شخصیت سید حامد شاہ بخاری المعروف سائیں ڈاڈوشاہ کا تین روزہ تیسرا سالانہ عرس مبارک ضلع سبی کے گائوں خجک میں عقیدت واحترام اور درودوسلام کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔
عرس مبارک میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مریدین و عقیدت مندوں کی سبی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عرس مبارک میں نعت خوانی،قرآن خوانی ،حمد و ثناء اور درودوسلام کی روح پرور محافل بھی جاری ہیں عرس مبارک میں شرکت کرنے والے مریدین و عقیدت مندوں کی رہائش اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ،جبکہ عرس کی اختتام پر مزار شریف کو غسل اور چادرپوشی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔