مصطفی آباد/للیانی: سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور کا کلمہ گو مسلمان آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کا معترف ہے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچہ بچہ ولائت کے عظیم مرتبے پر فائز ہے۔
محبان آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اْن کی عظمت اور وقار کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خبر گیری اور دلجوئی کیلئے سخت تاکید فرمائی ہے اور سادات کرام کی حرمت کا بھی حکم دیا۔