چکوال (شاہ سید بلو سے) شاہ سید بلو سے سید خادم حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت راجہ یاسر سرفراز خان کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر چوہدری اکبر تھرپال ،سلمان کہوٹ،انوار صاحب، وقارعرف وقاری، شوکت عرف شوکی ،ماسٹر قمر ،راجہ ناصر اور اصغر کہوٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سید خادم شاہ نے راجہ یاسر سرفراز سے کہا کہ ہمیں پاکستان تحریکِ انصاف کے منشور اور قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور ہم انشاء اللہ آپ کی قیادت میں اپنی یونین کونسل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔