اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کچھ تو خدا کا خوف کریں، وزیرداخلہ کے چارسدہ واقعہ پر بیانات ہر چینل پر نشر ہوئے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کے کوئی پر نہیں ہوتے، وزیرداخلہ کے چارسدہ واقعے پر بیانات ہر چینل پر نشر ہوئے، وزیر داخلہ پیپلزپارٹی کے اکابرین کے کرپشن کیسز پر سخت مؤقف نہ لیں تو پسندیدہ وزیر بن جائیں گے۔
رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب کو حکومت سے مفادات اٹھانے کی عادت پڑ چکی ہے، وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔