ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ملک کے ممتاز ثنا خوان، صدارتی ایوارڈ یافتہ سید منظور الکونین شاہ کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ملک کے طول و عرض سے نامور سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، ثنا خوانی میں خاص مقام رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ سے منسلک گراونڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ کی امامت خطیب جامع مسجد واہ کینٹ قاضی عبدالوحید نے کرائی جبکہ دعا صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کرائی، نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،ہر آنکھ اشک بار تھی۔۔۔
دور وسلام کے علاوہ ساونڈ سسٹم پر مرحوم سید منظور الکونین کی ریکارڈ شدہ نعتوں کا سلسلہ جاری رہا، جس نے ماحول کو اور بھی رنجیدہ کر رکھا تھا ،مرحوم سید منظور الکونین کے آخری دیدار کے لئے سخت گرمی کے باجود لوگ گھنٹوں انتظار کرتے رہے دو گھنٹوں سے زائد لوگوں کا دیدار کر نے کا سلسلہ جاری رہا، جید علماء کرام کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد، جن میں عالمی شہرت کے حامل نعت خواں سید زبیب مسعود،خالد حسین خالد،مقامی نعت خواں زاہد عطاری ، عارف قادری،آصف جمشید،علماء صدر اہل سنت انٹر نیشنل و پر نسپل جامع رضویہ انوار العلوم پیر عبد القادر، خطیب پیر سید مصطفیٰ شاہ، محمد صدیق رضوی، مرحوم کی بنائی گئی۔۔۔
پاکستان قرات و نعت کونسل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شاگردوں کے علاوہ سیاسی شخصیات محمد فیصل اقبال،اسامہ قاضی،راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر،ایڈو کے سید عبداللہ مسعود،جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر مسعود احمد خان،راجہ حبیب الرحمان ، ثاقب صدیقی ، عثمان خالد،ادبی شخصیات چوہدری عطاالمنعم پرنسپل ایف ڈی چوہدری سکول اینڈ کالج، کاروباری شخصیات صدر کیمسٹ اینڈ ڈڑگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل ٹیکسلا سید شاہد علی، عبدالرحمان خاکی،زاہد قریشی،وائس پرنسپل جامع رضویہ انوارلعلوم واہ کینٹ صاحبزادہ محمود احمد عباسی ، صاحبزادہ عثمان،مولانا منیر عالم ہزاروی،تسکین قوال ،انجینیئر سید عبید صابر، سینئیر جرنلسٹ ڈاکٹر سید صابر علی،حافظ ساجد ،راجہ طارق محمود ، راجہ بلال آف انوار چوک،مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں واہ کینٹ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔۔