حضرت پیر سید مہر علی کا دو روزہ عرس شایان شان طریقے سے سر زمین گولڑہ شریف میں گزشتہ روز اختتام پذیر

گولڑہ شریف: حضرت پیر سید مہر علی کا دو رازہ عرس شایان شان طریقے سے سر زمین گولڑہ شریف میں گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مزار مبارک کو غسل دے کر چادر پوشانی کی گئی اور ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام نے اپنے خطابات میں حضرت مہر علی کو خراج عقیدت پیش کیا اور محفل سماع بھی منعقد ہوئی۔ حضرت مہر علی گولڑوی وقت کے بہت بڑے ولی اور سچے عاشق رسول تھے۔ آپ نے قادیانوں کو غیر مسلم قرار دلوانے میں بھرپور قردار ادا کیا۔

برصغیر پاک و ہند میں اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ جن بزرگان دین نے اپنے کشف و کرامات اور علم سے لاکھوں غیر مسلموں کو مشرف با اسلام کیا ان میں سید پیر مہر علی شاہ بھی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کی اصلاح کیلئے اپنے نیک بندے روح زمین پر بھیجتا رہتا ہے تا کہ لوگ ان کے بتائے ہوئے راستے ہر چل کر راہ ہدایت حاصل کر سکیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس دنیا میں ظہور پورے عالمِ اسلام اور انسانیت پر بہت بڑا احسان ہے جس کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پوری زندگی دین حق کیلئے جدوجہد کیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد صحابہ کرام اور بعد ازاں اولیائے کرام نے اس فرض کو پوری طرح اور احسن طریقے سے ادا کیا اور ظلم و جبر اور کفر کے گھٹا ٹوپ اندھیراں میں اسلام کیا شمع روشن کی جن میں اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں میں سے ایک نام سید السعادات پیر مہر علی گیلانی کا ہے۔ آپ آلِ رسول ہیں۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت امام حسن سے ہوتا ہوا شاہ بغداد سیدنا عبدالقادر جیلانی سے ملتا ہے۔ آپ اکثر فرماتے کہ مسلمان بننا تو بہت آسان ہے لیکن مؤمن بننے کیلئے اپنی پوری زندگی اللہ تعالیٰ کی بندگی میں گزارنا اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوب کر سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

جب تک مؤمن کا ایمان توحید اور رسالت پر مکمل نہیں وہ کسی صورت بھی مسلمان کہلوانے کے قاب ہو سکتا ہے اور نا ہی مؤمن بن سکتا ہے۔ حضرت مہر علی نے جھوٹے نبی مرزا طاہر قادیانی کو مناظرے کا چیلنج دیا اور وہ لعین مناظرے سے بھاگ گیا۔ قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوانے میں آپ کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کرت ہوئے کیا خوب فرمایا۔

اس صورت نو میں جان آکھاں ، جان آکھاں کے جان جہاں آکھاں

سچ آکھاں تے رب دی میں شان آکھاں جس شان تو شاناں سب بنیاں