سید محمد احمد نقوی کا مقامی ہسپتال میں سرجری کے بعد اپنے گھر منتقل ہو گئے

Karachi

Karachi

KCCA کے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن سید محمد احمد نقوی کا مقامی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اپنے گھر نیو رضویہ سوسائٹی منتقل ہو گئے مقامی ہسپتال میں صدر KCCA پروفیسر اعجاز فاروقی، سیکریٹری شفیق کاظمی، خازن مشیر ربانی ،DMC ملیر کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مختار اے پلیجو ،چیف انجینئر KMC محمد سمیع خان، فوکل پرسن کورنگی زونDMCکورنگی محمد مبین صدیقی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ،اسسٹنٹ سیکریٹری KCCA شہزاد عالم ، سیکریٹریKCCA زون ون سید منیر علی قادری، سیکریٹری زون دو محمد شاہد، سیکریٹری زون تین رئیس احمد، چیئر مین زون پانچ بشیرالدین، سیکریٹری شاہ عالم، سابق اراکین کونسلKCCA سعید جبار، جمیل احمد، ظفر احمد، خالد نفیس ،افتخار الزماں خان، سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمد اسلم ،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شکیل سجاد، منصور احمد، کونسل آفیسر DMC کورنگی نیئر علی خان ،PRO کورنگی زون محمد عامر، زون پانچ کے کلبوںکے کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے عیادت کی۔