سید نیئر رضا کا عوامی کارنامہ 100 روز تعمیر کراچی پروگرام کے تحت ضلع کورنگی میں چین آف اسکول کا قیام

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا عوامی کارنامہ ضلع کورنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری اور زیر انتظام اسکولوں کا اسٹینڈرڈ بہتر بنا نے کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب چین آف اسکول قائم کردیا۔

گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کے ہمراہ ضلع کورنگی میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے 6اسکولوں کا افتتاح کردیا اس موقع پر طلباء و طالبات ،والدین اور علاقہ عوام نے ماڈل درس گاہوں کے قیام پر میئر کراچی اور چیئر مین بلدیہ کورنگی کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے منسوب ضلع کورنگی میں قائم کئے جانے والوں اسکولوں کو قائد کے ویژن کے مطابق ڈھالا جائیگا ضلع کورنگی میں تعلیمی نظام اور معیار کو بہتر بنا نے کے لئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

انشا اللہ بہت جلد ضلع کورنگی میں قائم زیر انتظام اسکولوں کے معیار کو بہتر بنا کر سرکاری اور نجی اسکولوں کی تفریق کا خاتمہ کردیا جائیگا انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار اور ماحول کو ایسا بنا ئے گی کہ لوگ سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھانے پر فخر محسوس کرینگے۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ عوام کا ایک ایک پیسہ عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کورنگی کی ترقی پر خرچ کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے عزم کررکھا ہے خدمت کے سچے جذبے سے سرشار یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کی ٹیم ہمارے ساتھ موجود ہے۔

اختیارات اور وسائل نہیں ہمیں عوامی حمایت درکار ہے انشا اللہ عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک کرکے شہر کراچی کا مثالی بنایا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی