سید نعمان علی نے سول ہسپتال کی بحالی اور کڈنی ہسپتال میں مقامی لوگوں کو کوٹہ دینے کا مطالبہ

Swat

Swat

سوات (جی پی ائی) علاقہ منگلور کے سماجی کارکن سید نعمان علی نے سول ہسپتال کی بحالی اور کڈنی ہسپتال میں مقامی لوگوں کو کوٹہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ منگلور میں کڈنی ہسپتال کے قیام کے بعدسول ہسپتال کو ختم کر دیا گیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم کڈنی ہسپتال کے قیام پر خوش ہیں کیونکہ اس سے سوات کے لوگوں کو مقامی سطح پر سہولت میسرآئے گی مگر سول ہسپتال کے خاتمہ سے منگلوراوراس کے دوردرازکے پہاڑی علاقوں کے عوام کو پریشانی کا سامنا رہے گا۔

کیونکہ اب انہیں مریضوں کو سیدو شریف اوردیگر ہسپتالوں میں لے جانا پڑے گا اور سیریز مریض کو بروقت ہسپتال پہنچانا کافی مشکل مرحلہ ہوگا اس صورتحال سے عوام کو خاصی پریشانی اورمشکلات کا سامنا رہے گا لہٰذہ منگلور کے سول ہسپتال کو بحال کرنے سمیت حکومت نئے قائم ہونے والے کڈنی ہسپتال میں منگلور کے مقامی لوگوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ مقرر کرے کیونکہ یہ ان کا حق بنتا ہے۔