سید شاہد علی شاہ کو سنی اتحاد کونسل کا سٹی کنویئر نامزد کر دیا گیا

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے سماجی وکاروباری شخصیت سید شاہد علی شاہ کو سنی اتحاد کونسل کا سٹی کنویئر نامزد کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں ان کی تقرری کا باقاعدہ اور باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں ڈویژنل صدر ملک بخش الٰہی ساجد، رانا عمران سلطان، قاری محمد امین قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے امید ظاہر کی ہے کہ سید شاہد علی شاہ اپنی خدا داد صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کو سٹی فیصل آباد میں فعال بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور ان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ اسے بطریق احسن نبھائیں گے۔

دریں اثناء سید زاہد علی شاہ (شاہ پریس کارڈ والے)’ نقیب محفل حافظ امجد رسول، حبیب اکبر جلالی، سید شہزاد علی اور دیگر مختلف حلقوں نے سید شاہد علی شاہ کو سنی اتحاد کونسل فیصل آباد سٹی کا کنویئر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔