شام سے 30 ہزار پناہ گزین عراق میں داخل

Refugee

Refugee

جینیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام سے تقریبا 30 ہزار پناہ گزین عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے علاقوں الیسیو اور دیگر نے بڑی تعداد میں پناہ گزین کردستان میں داخل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے ہائی کمشنر کے ترجمان ڈان نکنورنن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے شام میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی اور یہ تعداد مجموعی طور پر 30 ہزار ہوگئی ہے۔