شام: انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی بمباری 10 افراد ہلاک
Posted on July 17, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Syria Bombing
دمشق (جیوڈیسک) شام میں انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق میں مخالفین کے زیر کنٹرول علا قے مشرقی غتّہ کے ایک محّلےپر بمباری کی۔
یہ حملہ حالیہ 3 ماہ کا شدید ترین حملہ تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کثیر تعداد میں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے۔
دوسری طرف شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے دعوے کے مطابق راقہ کے جنوب مغربی صحرائی علاقے کے 6 پیٹرول فیلڈ انتظامیہ کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔
اسد انتظامیہ نے روسی جنگی طیاروں کے تعاون سے علاقے کے بعض دیہات پر بھی قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتظامی فورسز کی پیش رفت کا سبب داعش کے دہشت گردوں کے ایک اہم حصے کا راقّہ کے دفاع کے لئے علاقے سے نکلنا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com