شام کیخلاف عالمی اتحاد کا حصہ بن سکتے ہیں : ترکی

Istanbul

Istanbul

استنبول (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے فیصلے کے مطابق ہی عالمی کارروائیوں میں شامل ہونا ہماری ترجیح ہے تاہم سلامتی کونسل نے منظوری نہ دی تو متبادل عالمی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جا سکتا ہے داد اوگلو ترکی نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کیخلاف ایکشن کیلئے اتفاق رائے نہ ہوسکا تو وہ دیگر عالمی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکش وزیر خارجہ داد اوگلو نے بتایا کہ ان کا ملک ہمیشہ اقوام متحدہ کے فیصلے کے مطابق عالمی برادری کیساتھ چلنے کو ترجیح دیتا ہے اور امید ہے۔

کہ شام میں جاری قتل عام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہو جائے گا اور سلامتی کونسل مشترکہ ایکشن کی منظوری دے دے گی تاہم انہوں نے کہاکہ اگر سلامتی کونسل کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ آیا تو متبادل عالمی اتحاد کا حصہ بننا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔