شام میں فضائی حملہ،نوبچوں سمیت15افراد جاں بحق ہوگئے

Air strike Syria

Air strike Syria

شام (جیوڈیسک)شام کے شہر الیپو میں فضائی حملہ سے نو بچوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی شہر الیپو میں فضائی حملے میں نو بچے سمیت پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن کے مطابق دمشق کے بڑے شہر الیپو گزشتہ نو ماہ سے بشارت الاسد کی افواج شامی باغیوں سے نبردآزما ہیں۔

فضائی حملے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، نعشیں گلی میں جابجا بکھری پڑی ہیں ۔ لوگوں بڑی تعداد اپنی آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچارہے ہیں۔