Syria Air Strikes Jabhat Fateh al-Sham announced having captured two military academies and a third military position as they seized key poisitions south of Aleppo in a bid to break the government siege of the city. / AFP PHOTO / Omar haj kadour
حلب (جیوڈیسک) شام کے شمالی صوبے حلب میں جمعرات کو ہونے والے فضائی حملوں میں جبہۃ فتح الشام (جفش) تنظیم کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یہ بمباری کرنے والے طیاروں کے ملک کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جمعرات کی شب ہونے والے حملوں میں نامعلوم طیاروں نے حلب کے مغربی نواح میں جبل شیخ سلمان کے علاقے میں واقع “جفش” کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔
گروپ کے مطابق رواں ماہ شمالی شام میں “جفش” کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک تنظیم کے 100 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔