برسلز (جیوڈیسک) ایک بیان میں نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ شامی صدر کے مخالفوں اور عام شہریوں پر فضائی حملے بند کرے۔
نیٹو نے روسی فضائی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شدید خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ نیٹو نے روسی جنگی جہازوں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
ادھر انقرہ میں ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی جہازوں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا ہے۔
روسی سفیر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی غلطی سے ہو گئی دوبارہ نہیں ہو گی۔