دمشق (جیوڈیسک) القاعدہ سے وابستہ گروپ کے جنگجووں نے شام کے شمال مغربی صوبے میں دو روز سے جاری لڑائی کے بعد شامی فوج کے 2 اہم اڈوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
فوجی اڈوں پر قبضے کے لیے ہونے والی خونریز لڑائی میں 31 شامی فوجی اور 12 جنگجو ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ النصرۃ محاذ اور دوسرے جنگجو گروپوں نے صوبہ ادلب کے بیشتر علاقوں پر پہلے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ ادلب شہر پر ابھی تک سرکاری فوج کا کنٹرول برقرار ہے۔