شام میں القاعدہ کے اہم رہنما کی ہلاکت، امریکا نے تصدیق کر دی

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ شام میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما مارا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے علاقے ’’سرمادا‘‘ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے خراسان گروپ سے تعلق رکھنے والا اہم رہنما محسن الفضلی مارا گیا ہے، یہ حملہ 8 جولائی کو کیا گیا تھا۔