دمشق (جیوڈیسک) شام کے صوبے ادلیب میں روس کا القاعدہ کی جیل پر فضائی حملہ کردیا، جس میں 60 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق روسی طیاروں نے صوبہ ادلب کے قصبے معرہ النعمان میں ایک مشہور مارکیٹ کے قریب عمارت کو نشانہ بنایا، یہ علاقہ باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔
عمارت میں القاعدہ نے اپنا جیل بھی بنا رکھا تھا، حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے جن میں اکیس شہری، 29 جنگجو اور 7 قیدی بھی شامل ہیں، بمباری سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے ملبے میں دبے متعدد افراد کو نکال لیا ہے ۔