دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حَلَب میں برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
برف باری کے بعد کیمپوں میں مقیم افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ دنیا کے بیشتر ملکوں کی طرح شام میں بھی سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ حلب میں شدید برف باری کے بعد جہاں دلکش نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں
وہیں مہاجر کیمپوں میں مقیم افراد سخت پریشانی کا شکار ہیں، فیول کی کمی کے باعث ان افراد کی مشکلات میں اوراضافہ ہو گیا ہے۔