ادلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں اسد انتظامیہ کے طیاروں کی ادلب کی رہائشی بستی پر بمباری کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔
مخالفین کے مطابق، اسد نواز جنگی طیاروں نے گزشتہ روز ادلب کے بعض قصبوں اور دیہاتوں پر بمباری کی۔
شمالی مغربی شہر ادلب سن 2011 سے اب تک جاری خانہ جنگی کے دوران مخالفین کا گڑھ رہا ہے جس کی آبادی مہاجرین کے ہمراہ 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے جس پر قبضےکےلیے اسد انتظامیہ ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا رہی ہے۔
شامی حقوق انسانی کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سال رواں میں اپریل تا اگست کے درمیان ادلب میں 843 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔