دمشق (جیوڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی حملے میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کو ہلاک جب کہ ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ مشرقی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنماابوسیاف ہلاک جب کہ اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور وہ لڑائی کے دوران داعش کے جنگجوؤں کی قیادت کرتا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے کا حکم امریکی صدر براک اوباما نے دیا تھا