شام: فوج اور حزب اللہ کا مشترکہ آپریشن، پچھتر باغی ہلاک

Hezbollah

Hezbollah

دمشق (جیوڈیسک) شامی فوج اور حزب اللہ کے مشترکہ آپریشن میں ایک سو پچھتر باغی ہلاک ہو گئے۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آپریشن دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی غوطہ میں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں سعودی، قطری اور چیچن شہری شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران فوج کا سامنا النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے ہوا جن میں سے ایک سو پچھتر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔