دمشق (جیوڈیسک) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں مزاحمت کاروں نے کے ایک اور فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد ان کی خانہ جنگی کا شکار ملک کے اس حصے پر گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
المسطومہ میں واقع ملٹری بیس کو خالی کردیا گیا اور وہ اب ایک اور شمالی قصبے الریحہ کی جانب جارہے ہیں۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوجیوں کی پسپائی کی ایک اور انداز میں خبر دی اور کہا کہ فوجی بیس پر تعینات دستوں کو الریحہ کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔
داعش کے جنگجوئوں نے تاریخی شہر پالمیرا کے شمالی حصے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ یونیسکو نے اسے تاریخی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔