ادلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے شہر ادلب کے مرکز اور اطراف کی تحصیلوں کے رہائشی مراکز پر بشار الاسد فورسز کی طرف سے کئے گئے حملوں میں 7 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
ادلب سول ڈیفنس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق انتظامی فورسز کےحملوں میں تحصیل الریحا میں 4، کفریا گاوں میں 2 اور ادلب کے مرکز میں ایک شہری سمیت کُل 7 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے جاری رہنے کی صورت میں اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔