واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی سینٹیر جان مکین نیصدر اوباما کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے شام پر حملے کے بل کو مسترد کیا جانا تباہ کن ہو گا۔
ری پبلکن سینٹیر گراہم کے ہمراہ وائٹ ہاس میں صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹیر جان مکین نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر امریکی صدر پہلے شام کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سینٹیر گراہم کا کہنا تھا کہ بل میں مزید ترامیم کی جا سکتی ہیں، ہم لا محدود جنگ نہیں چاہتے مگر شام ایک کینسر ہے جو خطے میں پھیل رہا ہے اس لیے اسکا خاتمہ ضروری ہے۔