شام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی: فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بغیر شام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔ جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی کانگریس شام کے بارے میں ایسا فیصلہ کرے گی۔

جو عالمی قوانیں کے مطابق نہیں ہوگا۔ شام پر حملہ جارحیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بشارالاسد حکومت سے کوئی ہمدردی نہیں تاہم امریکی طاقت کے ذریعے شام میں اقتدار کی تبدیلی بھی منظور نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ مصر میں آمریت کو مضبوط کر رہا ہے۔ عالمی برادری شام پر حملہ نہ کرنے کے لئے امریکہ پر دبا بڑھائے۔