لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ بشار الاسد کو جانا ہو گا لیکن یہ دنوں یا مہینوں کا نہیں بلکہ طویل مدتی کام ہے۔
اس عمل کو جینیوا کنوینشن کے تحت آگے بڑھانا ہو گا اور تمام پارٹیوں کی منظوری کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ روس ، ایران اور بشار الاسد کے دوسرے حامی ممالک اس عمل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔