بیروت (جیوڈیسک) شام کے قصبے سولوک کے قریب پبلک سکوائر میں داعش کے جنگجوؤں نے توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کا سر قلم کر دیا۔
ادھر شامی سرحد کے پاس کرک فوجی نے اپنے دو ساتھیوں کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اچانک دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا داعش کیخلاف لڑائی درست سمت میں جا رہی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپیل کی۔ امریکہ فضائی حملے تیز کرے اور ہمیں مزید ہتھیار دے۔ داعش کمزور ہوئی ہے۔
امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے 1500 فوجی عراق بھیجنے پر اتفاق کر لیا ہے، جنرل کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسند اب دفاعی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔