شام میں دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

Syria Car Bombings

Syria Car Bombings

دمشق (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے شمالی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 کار بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ کے قصبے آزاز میں یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسی علاقے میں کردوں کے حامی سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے اہلکاروں نے مقامی حکومت کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

دو روز قبل بھی شام کے صنعتی ایریا عفرین میں کار بما دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری ترک حکومت نے کردوں کی انتہا پسند جماعت پر عائد کی تھی۔

آج ہونے والے دونوں دھماکے بھی ترکی کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے واگزار کرایا تھا تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔