دمشق (جیوڈیسک) شام میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے ہومز میں واقع اسکول اور اسپتال کے قریب ہوئے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہے جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث بچوں کے مزید ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ شام میں گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی اور فرقہ وارانہ فسادات جاری ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد ہجرت کرکے پڑوسی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔