شام : دو کار بم دھماکے 27 افراد ہلاک‘ بشارالاسد کا مخالف مذہبی رہنما برطانیہ میں قتل

Car Bombs Attack

Car Bombs Attack

مارع (جیوڈیسک) شام کے سٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر مارع کے نزدیک دو کاربم دھماکوں میں 27افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں کی مخالفین کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

داعش کے جنگجو اس علاقے پر قبضے کے لئے پیش قدمی کررہے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بیان میں بتایا ہے کہ ”مارع کے نزدیک دو مقامات پر دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔

یہ علاقہ شام میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم النصر محاذ کے کنٹرول میں ہے۔مارع شمالی شہر حلب سے چالیس کلومیٹر شمال میں ترکی کی سرحد کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔تنظیم کے مطابق مارع شہر میں پہلے کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دوسرا دھماکا شہر کے نزدیک واقع علاقے میں ہوا ہے۔

اس میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔شامی حکومت کا مخالف عالم دین شیخ عبدالہادی العروانی برطانیہ میں کار میں مردہ پائے گئے۔ قتل کا شبہ ہے۔ ادعر عراق میں داعش کے جنگجوؤں نے 200 مغوی یزیدیوں کو رہا کر دیا۔