روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر امریکا اور روس کی سوچ مختلف ہے، صدر اوباما کہتے ہیں اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے مفادات شام میں ہیں۔ پیوٹن اور امریکی صدر براک اوباما نیشمالی آئرلینڈ میں شام کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی۔
صدر اوباما نے کہا کہ شام کے بارے میں دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے لیکن دونوں ممالک کے مفادات شام میں ہیں۔ اوباما نے پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روسی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات مفید رہی، صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں تشدد ختم ہونا چاہیے اور مسلئے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہئے۔ گفتگو میں صدر پیوٹن نے شام میں امریکی مداخلت کی مخالفت کی۔