جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں کچھ مقامات پر خلاف ورزیوں کے باوجود زیادہ تر علاقوں میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔
سوئٹزلینڈ کے دار الحکومت جنیوا میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب اسٹیفان ڈے میستورا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ کچھ مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں،تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ ان جھڑپوں کو پھیلنے سے روکا جائے،مگر ان خلاف ورزیوں کے باوجود شام کے زیادہ تر علاقوں میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔