واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ اختتام ہفتہ سے شروع ہونے والے اس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں سامنے آنے والی تمام خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تاہم ابھی تک اس کی خلاف ورزی کے شواہد نہیں ملے۔ ان کے مطابق شام میں فائر بندی اس پانچ سالہ جنگ کے خاتمے کے تناظر میں ایک امید ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اس جنگ بندی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں امدادی اشیاء پہنچانا شروع کر دی ہیں۔