ترکی (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے ترکی، روس اور ایران کا سہ رکنی سر براہی اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف ،ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پورے شام میں فائر بندی کروانے کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے۔ شام کے مسئلے کا پائیدار حل صرف سیاسی حل ہی ہو سکتا ہے۔
شام میں انسانی امداد کی فراہمی اور پائیدار فائر بندی کے لیے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ شام کے صرف ایک علاقے میں نہیں بلکہ پورے ملک میں فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے۔